بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین پر کارروائی روکنے اور نابالغ افراد کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں نوجوانوں کے احتجاج پر پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے موقع پر بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ نوجوان مظاہرین پر درج ایف آئی آرز پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔
انھوں نے اس موقع پر حکام کو مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا پبلک نہ کرنے کی بھی ہدایات کی۔
بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ طلبہ نے اپنے مطالبات پر احتجاج کیا تھا اور احتجاج کا حق آئینی ہے۔ تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی یا ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔