• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی حکومت کا ایرانی تجارتی جہاز کو تباہ کرنا ایران پر حملہ ہے، ترجمان کریملن

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔
ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔

روس نے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے کو ایران پر حملہ قرار دے دیا۔ 

ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا کہ یوکرینی حکومت کا ایرانی تجارتی جہاز کو تباہ کرنا ایران پر حملہ ہے۔

ترجمان کریملن نے کہا کہ یوکرینی حکومت کی دہشت گردی کا جغرافیائی دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ یوکرین کی دہشت گردی کو ختم کرنا اور تباہ کرنا ضروری ہے۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی جہاز پر یوکرینی حملے میں ایک ملاح جاں بحق، ایک زخمی ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید