بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے لیے بھارتی اسلحے کی مسلسل فراہمی کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کی حصہ داری کے مترادف قرار دے دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری روکنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
بھارت سے متعلق رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے 30 نومبر 2025 تک اسرائیل کو بھارتی اسلحہ، گولہ بارود کی 2 ہزار 596 کھیپیں بھیجی گئیں، بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ اسرائیل یہ ہتھیار غزہ میں جاری مبینہ نسل کشی میں استعمال کر سکتا ہے، بھارت بین الاقوامی قانون کے مطابق اسلحے کی برآمدات منظم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھارتی اسلحے کی مسلسل فراہمی سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارتی شراکت داری کا خطرہ ہے۔