• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس پر بات ہونی چاہیے، طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس سے متعلق بات ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں نے مایوس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں بہتری کی بہت گنجائش ہے، جس کے لیے انتظامی تبدیلیاں کرنی چاہئیں، محسن نقوی کے بیان کا یہ مطلب نہیں کہ سب کچھ لپیٹا جائے گا۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے، جس کی اسمبلی نے صوبے کے حق میں قراردادیں منظور کیں، لیکن شروعات وہاں سے ہوں گی جہاں انتظامی لحاظ سے سب سے زیادہ ضرورت ہوگی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید