• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس کے غیر مسلح ہونے کا معاہدہ کرلیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی غزہ میں غیر مسلح کرنے کا عمل مکمل ہوگا، اسرائیلی افواج واپس چلی جائیں گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ غزہ میں نئی فلسطینی حکومت کے قیام کی جانب اہم قدم ہے، معاہدہ مرحلہ وار اور منظم طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق معاہدہ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے میں بڑی پیشرفت ہوگا، معاہدے کے تحت غزہ میں حماس کے ہتھیار مرحلہ وار ختم کیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں نئی فلسطینی ٹیکنوکریٹ حکومت قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید