• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، 37 افسران اور ملازمین کو شوکاز جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی کے ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے37 افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے بتایا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر فائنل شوکاز جاری کیے گئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ نوٹس پانے والوں میں سابق اور موجودہ افسران، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر متعلقہ عملہ شامل ہے، جن پر مبینہ سنگین غفلت، فرائض میں کوتاہی اور مؤثر نگرانی نہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے مزید بتایا کہ حتمی شوکاز نوٹس حاصل کرنے والوں میں 10 اسٹاف نرسز، 7 معاون نرسز، 5 لیڈی ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسرز، 2 کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشنز، 2 آڈٹ افسران، 2 سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سابق میڈیکل سپروائزر، میٹرن، ڈپٹی میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران و ملازمین کو بھی حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ نوٹس پانے والوں کو 14 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے یہ بھی بتایا ہے کہ شوکاز کا جواب نہ دینے پر یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

صحت سے مزید