• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ درآمدی گندم سے مقامی کاشت کاروں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بین الصوبائی گندم کی نقل و حرکت محدود کر رہی ہے، پنجاب میں 7 ملین میٹرک ٹن گندم سرپلس جبکہ سندھ میں تقریباً 1 ملین میٹرک ٹن کی کمی ہے۔

وزیرِ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاسکو سے گندم خرید کر سندھ کا ٹارگٹ پورا کرنے جا رہی ہے۔

مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ کراچی میں آٹے کا ریٹ 130 اور 140 روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید