اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نےگندم کی درآمدیرعائد ٹیکسزاور ڈیوٹیزسےاستثنیٰ دینے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گندم کی درآمد پر تمام وفاقی ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے چھوٹ دینے کی سفارش کردی جبکہ صوبائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے بھی استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ پاسکو کے ذخائر میں موجود تمام 10 لاکھ ٹن گندم بھی صوبوں کو فراہم کرنے کی تجویز ہے،پاسکو کے علاوہ صوبوں کی باقی ضروریات درآمدی گندم کے ذریعے پوری کی جائیں گی۔