• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا: زلزلوں سے ہلاکتیں 6 ہزار 301 ہو گئیں

—وٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—وٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

وینزویلا میں جون میں آئے 2 زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 301 ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جون کے زلزلوں سے زخمی 73 ہزار سے زائد افراد کا علاج کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تباہ عمارتوں کا اب تک 23 فیصد ملبہ صاف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 24 جون کو 7.2 اور 7.5 شدت کے 2 زلزلے آئے تھے۔

وینزویلا میں 2 طاقت ور زلزلوں سے شدید تباہی ہوئی تھی اور 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید