• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں ایبولا کی وباء شدت اختیار کر گئی، ہلاکتیں 2061 ہوگئیں

جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی وباء شدت اختیار کر گئی، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 61 ہو گئی۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایبولا کے 4 ہزار 449 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

حکام کے مطابق موجودہ وباء کا آغاز 15 مئی کو ہوا، تاہم اس سے کئی ہفتے قبل ہی وائرس پھیلنا شروع ہوگیا تھا۔

یہ کانگو میں ایبولا کی 17ویں وباء ہے، جس کو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی وباء قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید