• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتنے ہی لوگ خوار در در ہیں

رُل رہے ہیں گلی گلی بچے

طلبہ کے لئے کتاب نہیں

لوگ بے روزگار ہیں کتنے

روٹی سَستی نہ دال سَستی ہے

ہوں اگر مسئلے نمٹوانے

ہے یہاں کھیل جان لے لینا

اب کسی کا بھرم نہیں کوئی

ہیں عجب رہنما ریاست میں

جرم پر جرم ہورہا ہو جہاں

بے غذا، بے لباس، بے گھر ہیں

ہائے یہ پھول، یہ کلی بچے

پیار انہیں چاہئے، عتاب نہیں

سختیوں سے دوچار ہیں کتنے

خلق ہر چیز کو ترستی ہے

کرنے پڑتے ہیں پیش نذرانے

بات بے بات قتل کر دینا

آدمی محترم نہیں کوئی

عام ہیں گالیاں سیاست میں

چَین سے کیا رہیں عوام وہاں

قوم آزاد ہے، وطن آزاد

زندہ باد اے شعورؔ! زندہ باد

تازہ ترین