• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی خاتون گالفر دورانِ ٹورنامنٹ برین ہیمرج کا شکار، اسپتال میں چل بسیں

جیسیکا بینگ— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
جیسیکا بینگ— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

نوجوان آسٹریلوی خاتون گالفر ٹورنامنٹ کے دوران برین ہیمرج کا شکار ہو کر اسپتال میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ جیسیکا بینگ نامی خاتون گالفر بنکاک میں یکم اگست کو کھیل کے دوران اچانگ گر پڑیں۔

خاتون گالفر کو ہنگامی طور پر بنکاک کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے دماغ کی ہنگامی سرجری کی گئی اور تقریباً 2 ہفتے تک انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے بعد 13 اگست تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد وہ چل بسیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید