پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ پاکستان نے بھارت میں دہشت گردی کے لیے افراد بھیجے ہیں۔
اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جھوٹا الزام لگایا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 200 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
امیت شاہ نے الزام لگایا کہ 12 اگست کو بھارت کی 14 ریاستوں میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، گرفتار افراد بھارت میں تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔