روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے جاری ہیں۔
ان حملوں میں 10 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے مسلسل جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کے 620 ڈرونز حملہ آور ہوئے جن میں سے 180 مار گرائے گئے۔
روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں میں ایک روسی ای کامرس کمپنی کے ویئر ہاؤسز اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔