ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 3700 روپے سستا ہو گیا۔
3700 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3172 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہو گیا۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالرز کی کمی کے بعد 4358 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔