• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جا رہا تھا، جو کیپ نیونیہم ایئر پورٹ کے قریب گرا۔

چارٹر طیارے میں 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید