• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک گوادر کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیگا: چیئرمین جی پی اے

Cpec To Make Gwadar Center Of Commercial Activities Chairman Gpa
چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی کا کہنا ہے کہ سی پیک عالمی سطح پر معاشی تعاون و ترقی کامنصوبہ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر صنعتی، معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے دوستین خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے وسط ایشائی ریاستوں سے رابطوں کے فروغ میں گوادر بندرگاہ کا کلیدی کردار ہے، گوادر شہرمیں پانی و بجلی کےمتعدد منصوبوں پرکام جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گوادر پرجلد ہی آزاد تجارتی زون کے قیام کوعملی شکل دے دی جائے گی، گوادر ہوائی اڈے اور تجارتی زون تک شاہراہ کی تعمیر ستمبر یا اکتوبر تک شروع ہوجائے گی، ملکی وبین الاقوامی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں عالمی معیار کے مطابق فراہم کی جائیںگی۔

دوستین خان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو گہرے پانیوں، پُر تحفظ جغرافیائی اور موسمیاتی لحاظ سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر سبقت حاصل ہے۔
تازہ ترین