• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 6 سال میں تیل کی یومیہ پیداوار 10 ملین بیرل بڑھانے کا ارادہ ہے: عراقی وزیرِ اعظم

عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی — تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی کا کہنا ہے کہ عراق تیل کی پیداوار آئندہ 6 سال میں یومیہ 8 سے 10ملین بیرل تک بڑھانےکا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بات عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کے اوپیک پیداواری کوٹے میں اضافے پر بات چیت کے لیے وزارتی کمیٹی سعودی عرب بھیجی ہے۔

عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے کہا ہے کہ شام کی بندرگاہ بانیاس اور اردن کی بندرگاہ عقبہ کے ذریعے تیل برآمد کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید