• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون کو ٹرین کے ٹوائلٹ میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی واپس مل گئی

خاتون اپنی گمشدہ انگوٹھی وصول کرتے ہوئے (تصویر سوشل میڈیا)۔
خاتون اپنی گمشدہ انگوٹھی وصول کرتے ہوئے (تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں ٹرین کے بیت الخلا میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی۔

جولی اینجلیکولا نے بتایا کہ وہ این جے ٹرانزٹ کی ٹرین میں بیت الخلا استعمال کرکے ابھی باہر نکلی ہی تھیں کہ انہیں احساس ہوا ان کی شادی کی قیمتی انگوٹھی غائب ہے۔

جولی اینجلیکولا  کے مطابق وہ بڑی احتیاط سے اپنے ہاتھوں سے سارا صابن ٹوائلٹ پیپر کی مدد سے صاف کر رہی تھی اس دوران ایک ایک انگلی کی صاف کے دوران جلدی میں اس سارے ٹوائلٹ پیپر کو گول کر کے ٹوائلٹ میں پھینک دیا۔ پھر ٹوائلٹ فلش کیا اور واپس اپنی نشست پر جا بیٹھی۔

تھوڑی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ میری انگوٹھی غائب ہے جس پر میں نے انگوٹھی گم ہونے کی اطلاع این جے ٹرانزٹ کو دی، جس کے بعد ٹرین کو سروس سے ہٹا دیا گیا۔

عملے نے ٹرین کو جیکس کی مدد سے اوپر اٹھایا اور ٹوائلٹ کا ٹینک نکالا اور اسے کھولا۔ وہاں انہیں اینجلیکولا کی انگوٹھی اوپر ہی موجود ملی۔

یہ انگوٹھی پیر کے روز نیو جرسی ٹرانزٹ کے کسٹمر سروس سینٹر میں اینجلیکولا کو واپس کر دی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اس انگوٹھی کی ان کے لیے بے حد جذباتی اہمیت ہے۔ 

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انگوٹھی 1905 کے لگ بھگ کی ہے۔ انہوں نے یہ انگوٹھی ایک قدیم اشیا کی دکان سے خریدی تھی اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ انگوٹھی کے اندر کندہ کیے گئے ابتدائی حروف وہی تھے جو وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کے لیے عرفی نام کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید