• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل کے 19 ارکان کا بانی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر اظہار تشویش


پنجاب بار کونسل کے 19 ارکان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کردی۔

ایک بیان میں ارکان پنجاب بار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو طبی امداد نہ دینا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست آئین کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنا باعث تشویش ہے۔

ارکان پنجاب بار نے مزید کہا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے، جس سے اداروں میں تصادم ہو۔

بعض اراکین کا حالیہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے، پنجاب بار کونسل

دوسری جانب پنجاب بار کونسل بعض اراکین کے حالیہ بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد کے بیان کو بار کونسل کا اجتماعی مؤقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ایک بیان میں بار کونسل کا کہنا ہے کہ جمہوری ادارے میں چند افراد کی رائے اکثریت پر مسلط نہیں ہو سکتی، زیرِ سماعت معاملات پر بار نمائندگان کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

پنجاب بار کونسل کا مزید کہنا ہے کہ زیرِ سماعت مقدمات کا فیصلہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق کریں گی، بار کا پلیٹ فارم ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید