• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا پیغام ہے کہ ہم آیت نور کی فیملی کے ساتھ ہیں، روبینہ خالد

روبینہ خالد — فائل فوٹو
روبینہ خالد — فائل فوٹو

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا پیغام لائی ہوں کہ ہم آیت نور کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

روبینہ خالد نے آیت نور کے گھر جا کر مقتول بچی کے والد سے تعزیت کی۔ 

 انہوں نے بچی سے زیادتی اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

روبینہ خالد نے کہا کہ قانون میں سقم کی وجہ سے ملزمان فائدہ اٹھاتے ہیں، متاثرہ فیملی کی ہر قانونی و عدالتی کارروائی میں مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ آیت نور کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

بچی کی لاش اُس کے لاپتہ ہونے کے 15 روز بعد ایک کنویں سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید