• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگیں اور غیر یقینی صورتحال، دفاعی اخراجات میں مسلسل 11ویں سال اضافہ

عالمی سطح پر جنگوں اور غیر یقینی صورتحال کے باعث دفاعی اخراجات میں مسلسل 11ویں سال اضافہ دیکھا گیا۔ 2025 میں عالمی فوجی اخراجات دو اعشاریہ 9 فیصد بڑھ کر 2 ہزار 887 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے ممالک میں امریکا، چین اور روس شامل ہیں جن کے اخراجات مجموعی طور پر ایک ہزار 471 ارب ڈالر یا عالمی اخراجات کا 51 فیصد بنتے ہیں۔

امریکا کے فوجی اخراجات میں حالانکہ 7 اعشاریہ 5 فیصد کمی آئی، لیکن امریکا سب سے زیاد ہ فوجی اخراجات کرنے والے ملکوں میں سرفہرست رہا اور 954 ارب ڈالر خرچ کیے۔

عالمی فوجی اخراجات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یورپ بنا، جہاں اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 864 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ دیکھا گیا، جس نے اپنے فوجی اخراجات میں 8 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ کرکے 92 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔ 

پاکستان کے فوجی اخراجات 11 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 9 ارب ڈالر پر دیکھے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اخراجات 4 اعشاریہ 9 فیصد کم ہو کر 48 اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ ایران کے اخراجات مسلسل دوسرے سال کم ہو کر 5 اعشاریہ 6 فیصد کمی کے ساتھ 7 اعشاریہ 4 ارب ڈالر رہ گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید