• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون سازی سے کشمیر بھارت کا حصہ نہيں بن سکتا، کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے حلف اٹھانے کے بعد ایوان سے پہلے خطاب میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہيں بنایا جا سکتا، کشمیر پاکستان کے بغیر ادھورا ہے۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہيں، پاک فوج کی وجہ سے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہيں، کشمیر میں اسی طرح تبدیلی لائيں گے جیسے مریم نواز پنجاب میں تبدیلی لائیں۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چیزيں بہتری کی طرف جائيں گی، ڈيجیٹل اکانومی کی طرف جائيں گے، اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن پر کام کریں گے، عوامی شکایت کے لیے ڈيجٹل سٹیزن پورٹل لانچ کریں گے۔

 خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخابات میں 30ووٹ حاصل کیے، افتخار گیلانی کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔

قومی خبریں سے مزید