• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اکرم راجا کا بانی پی ٹی آئی کیلئے انصاف کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی چیئرمین کےلیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرادیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر کردی، بانی پی ٹی آئی کےلیے انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، اسلام آباد براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ پمز میں جھلسنے والے نومولود غریب خاندانوں کے بچے تھے، پمز آتشزدگی کی تحقیقاتی کمیٹی سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید