امریکی ملٹری جج نے نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کے اعترافی بیانات مسترد کر دیے۔
خالد شیخ محمد کےاعترافی بیانات کو امریکی ملٹری جج نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی اہلکاروں کے سامنے اعترافات رضاکارانہ نہیں، سی آئی اے کے تشدد کے بعد حاصل کیے گئے اعترافی بیانات قابل قبول نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اعترافی بیانات مسترد ہونے سے 11 ستمبر حملوں کے مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔
نائن الیون حملوں کے مقدمے کی سماعت 5 جون 2028 کو شروع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں نے تمام صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ خالد شیخ محمد پر 11ستمبر2001 کے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔