• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل

---جنگ فوٹو
---جنگ فوٹو 

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں فاسٹ بولرز نے این سی اے اور قومی کوچز کی زیرِ نگرانی اپنی صلاحیتوں اور تکنیک پر کام کیا۔

24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے بھی فاسٹ بولرز کی تکنیک پر خصوصی توجہ دی۔

کیمپ کے آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شرکت کی اور کیمپ میں شامل ایمرجنگ پیسرز کا نیٹس میں بغور جائزہ لیا۔

مائیک ہیسن  نے بولرز کو مفید مشورے بھی دیے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللّٰہ کو بولر آف دی کیمپ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 8 اسپنرز 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید