• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین کی دوبارہ شادی کی خواہش کو منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے: حمزہ عباسی

حمزہ علی عباسی---فائل فوٹو
حمزہ علی عباسی---فائل فوٹو

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے طلاق یا بیوگی کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی خواہش مند خواتین سے متعلق معاشرتی رویے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہیں تو ہمارے معاشرے میں اسے منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ہے جو بیوہ اور طلاق یافتہ خاص طور پر جب ان کے بچے ہوں اور وہ دوسری شادی کرنا چاہیں تو اس چیز کو معیوب سمجھتا ہے اور بری نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی تاثر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور اس کے برعکس خواتین کو یہ فیصلہ کرنے میں تعاون اور سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

اداکار نے کہا کہ کوئی دوسری شادی کرنا چاہے یا نہ کرنا چاہے یہ سراسر اس شخص کا فیصلہ ہونا چاہیے، اس میں ہمیں نہیں بولنا چاہیے، یہ چیز اخلاقیات کے منافی ہے کہ کوئی اپنی زندگی کا ذاتی فیصلہ کرنا چاہے اور ہم اس میں دخل اندازی کریں۔

حمزہ کا کہنا ہے کہ میری گزارش ہے کہ جو خواتین دوبارہ شادی کرنا چاہتی ہیں، ہمیں انہیں منفی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا حق ہے جو انہیں ہمارے دین نے دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید