• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل کی ضلعی حکومت شیخوپورہ کی2014-15ء کی آڈٹ رپورٹ جاری

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ضلع حکومت شیخوپورہ کی مالی سال 2014-15ء کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں ضلع حکومت کے ماتحت محکموں میں کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں سرکاری فنڈز کے غبن اور خورد برد کے علاوہ مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔رپورٹ ڈی سی او آفس کے علاوہ محکموں زراعت کمیونٹی ڈویلپمنٹ ایجوکیشن فنانس اینڈ پلاننگ ہیلتھ اور بلڈنگز و مشاہرات کے ریکارڈ کی پڑتال کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سالانہ آڈٹ کے دوران ضلع حکومت کے کئی محکموں نے آڈٹ ٹیم کو طلب کرنے کے باوجود 838,523ملین روپے کےاخراجات کا ریکارڈ مہیا نہیں کیا جبکہ 13کیسوں میں 330.838ملین روپے کے اخراجات میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیکی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اور1030.280ملین روپے کے اخراجات میں ضلع حکومت کے انٹرنل آڈٹ کے فقدان کی نشاندہی ہوتی ہے۔آڈٹ رپورٹ میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسروں ٹھیکیداروں سے 78,882ملین روپے کی ریکوری کرنیکی ہدایت کی گئی ہے یہ ریکوری صرف 8کیسوں کے متعلق ہے ۔
تازہ ترین