امریکی ریاست یوٹاہ میں قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کیس میں ملزم ٹائلر رابنسن نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوٹاہ کی عدالت نے مقدمے کو ٹرائل کے لیے آگے بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالت کی جانب سے مقدمے کی سماعت کی تاریخ طے کرنے کے لیے 23 اکتوبر کو سماعت مقرر کی گئی ہے۔
عدالت کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم ٹائلر رابنسن کو سزائے موت دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چارلی کرک کو 10 ستمبر 2025ء کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔