• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ ’جائز‘ تھا، تہران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا مزید بڑے حملے کرے گا، ٹرمپ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا تازہ ترین حملہ ’’جائز‘‘ تھا، اگر تہران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا مزید بڑے حملے کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ حملے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے پر حملے کیے گئے۔ آبنائے ہرمز میں اس وقت کوئی بارودی سرنگ موجود نہیں، تمام سرنگیں ہٹادیں یا ناکارہ بنا دی گئی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے جوابی کارروائی کی تو اس سے بھی زیادہ سخت حملہ کیا جائے گا۔ 

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے جواب میں حملے کیے گئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اس کاغذ کے بھی قابل نہیں جس پر لکھا گیا، ایران کو بہت سے مواقع دیے گئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر امریکا کا تازہ ترین حملہ "جائز" تھا، اگر تہران نے جوابی کارروائی کی تو امریکا مزید بڑے حملےکرے گا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کی کوششوں کے جواب میں کی گئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید