امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی شروع کردی، پاسداران نے اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد اردن میں خطرے کے سائرن بجادیے گئے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران امریکی حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دے گا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز پر گرفت مزید سخت کریں گے۔