• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے۔

امریکی صدر نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ جن میں کہا جا رہا تھا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ کسی نئے معاہدے کا خواہاں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے امریکا کی موجودہ پوزیشن زیادہ بہتر لگ رہی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے جبکہ ایران کی معیشت مکمل طور پر تباہی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایران ناقابلِ تلافی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ایرانی عوام کب اٹھ کھڑے ہوں گے اور مزاحمت کریں گے؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید