• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا امریکی حملوں پر جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان

ایران نے امریکی کے تازہ حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایران امریکی حملوں کا جواب کئی گنا زیادہ شدت سے دے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے اس سے قبل تصدیق کی امریکی فورسز نے جنوب مشرقی ایران میں جیرفت ایئر پورٹ پر حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی کوششوں کے بعد ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز کی سمت سے مزید 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ملک کی جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید