• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ کیلئے جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہیں: مدثر نذر

مدثر نذر— فائل فوٹو
مدثر نذر— فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ تکلیف دہ ہیں جن سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مدثر نذر نے کہا ہے کہ ہارنے پر تو لوگ ہنس ہی رہے تھے اب تو حد ہی ہو گئی ہے، دل دکھی ہے، ہوم سیریز میں اتنی تبدیلیاں نہیں ہوتیں جتنی آپ نے اوے سیریز میں کر دی ہیں۔

مدثر نذر کا کہنا ہے کہ متبادل کھلاڑی ٹیم کے ساتھ موجود تھے انہیں کھلایا جا سکتا تھا، غازی غوری، اویس ظفر، عامر جمال، ساجد خان اور عبید شاہ کو کھلا لیتے۔

انہوں نے کہا کہ ضروری تھا تو میر حمزہ کاؤنٹی کھیل رہے ہیں ان کو وہیں سے شامل کر لیتے، بولنگ اچھی جا رہی تھی، عمر گل کو کیوں فارغ کیا، سب فیصلوں سے کیا پیغام دے رہے ہیں؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید