• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے بولر نے 100 کلو میٹر دوڑ کر گیند کروائی

برطانیہ میں ایک کلب کرکٹر نے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے 100 کلو میٹر سے زائد فاصلے تک دوڑ کر گیند کروائی۔

سام بوڈوانو نامی کرکٹر نے لندن میں واقع لارڈز اسٹیڈیم سے دوڑنا شروع کیا اور سرے میں جاکر گیند کروائی۔ 22 سالہ کرکٹر نے 62 میل سے زائد کا فاصلہ 14 گھنٹے 6 منٹ میں مکمل کیا۔

30 اگست کو کرکٹر نے یہ گیند کروائی اور اسے گینز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے 14 گھنٹے سے زائد وقت تک گیند کو ہاتھ میں تھامے رکھا جبکہ اس دوران وہ مکمل وائٹ کرکٹ یونیفارم بھی پہنے رہا اور پہلی گیند کروانے کے بعد بھی کرکٹ میچ کو مکمل کیا۔

سام بوڈوانو نے یہ گیند اپنے والد کو کروائی جنہوں نے اسے کور کی جانب کھیلا مگر کوئی رن نہیں بنا۔

سام بوڈوانو نے بتایا کہ وہ 7 سال کی عمر سے کرکٹ کھیل رہا ہے اور دوڑ کے دوران گیند کو تھامے رکھنا بہت مشکل محسوس ہوا۔

اس دوڑ کا مقصد عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ ایک فلاحی ادارے کے لیے 6 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم کو اکٹھا کرنا بھی تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں یہ اعزاز ایک ایسے فرد کے نام ہے جس نے اگست 2024 میں 15 میل دوڑ کر گیند کروائی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید