• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور سعودی عرب نے مکہ معاہدے کی توثیق کے اپنے مراحل مکمل کرلیے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ مشترکہ دفاع اور علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان ترکیہ اور سعودی عرب کےعزم کا عکاس ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے اس معاہدے کی توثیق کے اپنے مراحل مکمل کرلیے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ترک پارلیمان میں پیش ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہیں، اس کے علاوہ معاہدے کے کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں، ترکیے اپنی پارلیمنٹ سے اس معاہدے کی توثیق کروا رہا ہے، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ باہر آچکا ہے اس کو تسلیم کر رہے ہیں۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ مشترکہ دفاع ڈیٹرنس اور علاقائی سلامتی کا مظہر ہے، دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کیلئے ہیں، کسی بیرونی جارحیت کے تناظر میں تینوں ملک مشترکہ غور و خوص کے بعد فیصلہ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید