• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اس سال 57 کروڑ ڈالر کی سی فوڈ مصنوعات برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان نے مالی سال 2026 میں تقریباً ستاون کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی (سی فوڈ) مصنوعات دنیا کو فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مالی سال میں یورپی یونین کے اسٹورز پر پاکستانی مصنوعات کے پہنچنے سے دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ 

میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے اپنی مصنوعات ویلو ایڈ کرکے بھیجیں تو برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ پیداوار، روزگار اور زرمبادلہ کمائی اگر معاشی استحکام کو پائیداری دینے کے جزو ہیں تو پھر پاکستان کا ماہی پروری شعبہ ان اجزاء سے مالا مال ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سے سی فوڈ مصنوعات خریدنے پر یورپی یونین نے 2007 میں مکمل پابندی عائد کردی تھی۔ سال 2013 میں چار کمپنیوں کو جزوی رسائی ملی اور سالوں کی محنت کا حاصل ہے کہ آج یورپی برانڈ کا اعتماد پاکستان پر بحال ہوچکا ہے۔

چیئرمین کورنگی فیشریز ہاربر اتھارٹی عاصم ابرار نے کہا چند ڈالروں میں خام مال بیچنے کی کمائی، ویلیوایڈ ہوکر زیادہ زرمبادلہ کمارہی ہے لیکن پاکستان کو سپلائی بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری چاہیے۔

ڈی جی میرین فشریز ڈپارٹمنٹ منصور علی وسان نے کہا پاکستان کے ماہی پروری کے شعبے میں آنیوالی بہتری کے معترف اس فیلڈ کے پرانے کھلاڑی بھی ہیں۔

بانی سی گرین انٹر پرائز ابرار احمد کے مطابق نئی صدی کی مشکل ترین چوتھائی گذرانے کے بعد پاکستان کے لیے عالمی حالات ہر سطح پر بدلے ہیں۔ ہماری اجناس کے ذائقے بےشمار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کی ویلیوایڈیشن پر کام کریں تو ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جاپان کی انتہائی حساس مگر قیمت ادا کرنے والی منڈی تک جاسکتے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید