• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت واضح کرے، خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے؟ شرجیل میمن

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت واضح کرے، خواجہ آصف کا بیان حکومتی پالیسی ہے یا ذاتی رائے؟

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی بیان بازی صوبے کے خلاف سیاسی جارحیت کے مترادف ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف بیان سے پہلے تاریخ، آئین اور پارلیمانی ریکارڈ کا مطالعہ کریں، پیپلز پارٹی کا مؤقف دو رخی نہیں دو ٹوک، اصولی اور آئینی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سرائیکی صوبے کے حق میں 2 مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے، سندھ اسمبلی سندھ میں صوبے بنانے کے خلاف 8 مرتبہ قرارداد منظور کرچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ن لیگ اپنےاتحادیوں کو خوش کرے، سندھ کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کرے۔

قومی خبریں سے مزید