سرگودھا کے نواحی گاؤں 127 جنوبی میں درخت چوری کرنے پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے درخت کاٹ کر چوری کیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گشت کے دوران فارسٹ رینجرز نے ملزمان کو درخت کاٹتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور فارسٹ ٹیم کو دیکھ کر ملزمان کٹی ہوئی لکڑی قریبی ڈیرے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق تھانہ سلانوالی میں 2 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔