کراچی میں شاہ فیصل سے کورنگی جانے والے فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
خطرہ بھانپ کر کچھ شہری پہلے ہی رُک گئے جبکہ انہوں نے دوسروں کو بھی آگے جانےسے روکا۔
پولیس اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے، ان کی جانب سے فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطراف میں اندھیرا ہونے کے باعث ڈاکو جھاڑیوں کے راستے فرار ہو جاتے ہیں۔