• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ امور پر گفتگو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔  

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید