مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم صوبے بنانے کے خلاف نہیں ہیں لیکن وقت اور حالات کو بھی دیکھنا چاہیے۔
لاہورمیں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یکطرفہ کوئی فیصلہ مسلط نہ کرو، اس پر بحث ہونی چاہیے۔
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بات تو کرتی ہے لیکن صرف سندھ کی حد تک۔ مسلم لیگ ن خاموش ہے اس کی حیثیت غلام سے زیادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کی بنیاد پر مسلط ہونے کی سیاست نہیں چلے گی۔