• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: غیر قانونی نمبر پلیٹس کی روک تھام کیلئے نئی پولیس ٹیم تشکیل

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ میں غیر قانونی نمبر پلیٹس کی روک تھام کے لیے نئی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل روڈز پولیسنگ کوآرڈینیشن سینٹر پولیس فورسز کے درمیان معلومات کا تبادلہ کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیمروں سے چھپائی گئی نمبر پلیٹس کی نشاندہی کی جائے گی کیونکہ یہی غیر قانونی نمبر پلیٹس جرائم پیشہ گروہوں کے لیے سہولت کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق غلط نمبر پلیٹ رکھنے والے ڈرائیوروں کو 1,000 پاؤنڈز تک جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید