کراچی میں شاہ فیصل پل پر دولہا، دلہن سمیت باراتیوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے پل پر باراتیوں نے ایک ٹریک پر اپنی گاڑیاں روک کر رقص کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔
باراتیوں کے رقص کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا، دلہن اور باراتی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے رقص کرنے میں مگن رہے۔
رقص کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پل پر رقص کی وائرل ویڈیو سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔