• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھے گا: صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ جنگ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور تنازع سے گریز کو ضروری سمجھتا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران آج تک جارحیت کے خلاف ڈٹ کر دفاع کرتا آیا ہے، ایرانی عوام کے مفادات اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے یہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ بنا رہے گا۔

ایران کا امریکا کو نئے میزائلوں سے واضح انتباہ

علاوہ ازیں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کو نئے ایرانی میزائلوں کے ذریعے واضح انتباہ مل گیا ہے۔

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری آمدورفت کے لیے ممنوع زون قائم کر کے دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید