بالی ووڈ کی جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون میں علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔
ایک وائرل ریڈٹ پوسٹ اور دیگر جگہ پر دعویٰ کیا گیا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ممکنہ طور پر علیحدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تاہم یہ تمام دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی دکھائی دیتے ہیں، دیپیکا پڈوکون نے دو دن کی خاموشی کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب دیکھ لیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غیر موجودگی سے متعلق شکوک و شبہات رکھنے والوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا کہ اب یہ مذاق کس پر ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں جب اس جوڑی کے بارے میں ایسی افواہیں سامنے آئی ہوں۔
2024ء میں بھی اس وقت چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں جب رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام سے متعدد پوسٹس، جس میں شادی کی تصاویر بھی شامل تھیں، آرکائیو کر دی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی تصدیق کی تھی۔