• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے دائیں ہاتھ میں ہمیشہ فیروزی بریسلٹ پہنے رکھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

سلمان خان ہمیشہ یہاں تک کہ خصوصی تقریبات میں بھی اپنے دائیں ہاتھ میں فیروزی رنگ کے پتھر والا ایک بریسلٹ پہنے نظر آتے ہیں۔

اُنہیں ہمیشہ یہ بریلسٹ پہنے دیکھ کر ان کے پرستار یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ ہمیشہ یہ بریسلٹ کیوں پہن کر رکھتے ہیں؟ کیا اس بریسلٹ سے اداکار کی زندگی کی کوئی خاص یاد وابستہ ہے؟

سلمان خان مداحوں کے ذہنوں میں آنے والے ان سوالوں کے جواب اپنے ایک پرانے انٹرویو میں دے بھی چُکے ہیں جو کہ اب ایک بار پھر سے منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرے والد سلیم خان اسی طرح کا بریسلٹ پہنا کرتے تھے جس کے ساتھ میں بچپن میں کھیلا بھی کرتا تھا اور پھر  فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد والد نے یہ بریسلٹ مجھے تحفے میں دیا جو وقت کے ساتھ میرے اسٹائل اور شخصیت کا مستقل حصہ بن گیا۔

اس کے علاوہ سلمان خان فیروزی پتھر سے متعلق یہ عقیدہ بھی رکھتے ہیں کہ یہ پتھر منفی اثرات کو اپنے اندر جذب کر کے انسان کے ذہن کو ہر طرح کے تناؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید