• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

فن لینڈ کی 27 سالہ انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک طریقۂ کار سے قبل بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے دوران ہوش کھو بیٹھیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

اولیویا کے والدین ریجو اوراس اور جوہانا اوراس نے بتایا ہے کہ بیٹی بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھی، جہاں وہ چل بسی۔

ہیلسنکی پولیس نے بتایا ہے کہ اولیویا کی موت کے 3 روز بعد باقاعدہ تحقیقات کی درخواست موصول ہوئی، جس کے بعد واقعے میں مبینہ جرم کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اولیویا کے والدین کا خیال ہے کہ کاسمیٹک طریقۂ کار انجام دینے والے کلینک کی جانب سے کسی غلطی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا، تاہم تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اولیویا اوراس نے نوعمری میں بطور انفلوئنسر شہرت حاصل کی تھی، انہوں نے 14 سال کی عمر میں انسٹاگرام کا آغاز کیا اور ہزاروں فالوورز بنائے۔

 2016ء میں ان کی دستاویزی فلم ’دی پرفیکٹ سیلفی‘ کے ذریعے انہیں مزید شہرت ملی، جس میں تقریباً ڈیڑھ سال تک سوشل میڈیا کے ساتھ ان کے تعلق کو دکھایا گیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا تھا اور 2017ء میں ایمسٹرڈیم منتقل ہو گئی تھیں۔

فن لینڈ واپس آنے کے بعد انہیں نیند کی گولیوں اور شراب کی لت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے علاج کرایا اور اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید