• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلام آباد سے نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ 21 سے 25 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم دورے کے دوران جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس دوران وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کریں گے۔ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے کئی وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جن میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس کے ساتھ ساتھ دیگر او آئی سی رابطہ گروپس کے اجلاس بھی شامل ہیں۔فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی عکاسی کے طور پر وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین پر کئی اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جن میں 8 عرب اسلامی ممالک کے گروپ کے اجلاس کے ساتھ ساتھ دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے عالمی اتحاد کا اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس بھی شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید