وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب نے مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے نیویارک میں ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، مہارتوں اور باصلاحیت افرادی قوت کی ترقی پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان کے لیے عالمی مصنوعی ذہانت کی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور اوپن اے آئی کے درمیان مزید تعاون اور روابط بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔